کراچی:روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
13 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 40 لاکھ ڈالر کی رقوم منتقل کیں جب کہ جولائی کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے تھے۔