وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمٹ میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا جبکہ یہ قیمتیں اگلے 15 دن کیلئے ہوں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافےکی تجویز دی تھی۔