لاہور: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، اچار، کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاؤڈر اور باتھ سوپ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جب کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔
چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ہارپک کی ایک لیٹر بوتل میں49 روپے، ماچس کے پیکٹ میں 10 روپے، برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاؤڈر کے پیکٹ پر 50 روپے، آلیوآئل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر، گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے، ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی قیمت میں 2 روپے، ٹائیلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3 روپے، چکن اسپریڈ میں 50 روپے فی لیٹر، مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو جبکہ کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔