لاہور: حکومت کی طرف سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کے لئے نیا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے تجویز کئے گئے پلان کے مطابق 300یونٹ یا اس سے زائد استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو’خوشحال‘ قرار دیتے ہوئے دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی گئی ہے جبکہ 400 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والا امیر تصور کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کمرشل یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی دو مختلف کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔