دو دن سی این جی بند رکھنے کی ہدایت

پشاور : سوئی ناردرن گیس  پائپ لائنزلمیٹڈ نے 13سے 15ستمبر تک پنجاب اورخیبرپختونخوا میں  سی این جی اور فیکٹریوں  کوگیس بند کرنے کاا اعلا میہ جاری کردیا‘سوئی ناردرن کے اعلامیہ کے مطابق ٹرمینل ون کوخالی ہونے کے بعد دوبارہ بھراجارہا ہے اس لئے سی این جی‘سیمنٹ کے کارخانوں اور دوسرے کارخانوں کی گیس 13‘14اور15ستمبر کو بند رہے گی‘سوئی ناردرن نے  خیبر پختونخواکے گیس  حکام کوہدایت کی ہے کہ 12ستمبر کو رات 12بجے گیس منقطع کر دی جائے۔