یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان، گھی97روپے تک فی کلو مہنگا

اسلام آباد: غریب عوام کو قدرے سستی اشیاء  فراہم کرنے والے یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا۔

 عام مارکیٹ کے مقابلے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے سے 97 روپے فی کلو اضافہ کردیا جبکہ کسٹرڈکھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے۔

 یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96  سے 97روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

 اسی طرح سے ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے، کسٹرڈ,کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے ہیں۔

کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھائی گئی ہے۔

 یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن پر چلی,گارلک,بی بی کیو,بیزا ساس صابن,ٹی مکس,لیکوٹ فلو کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔