اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169روپے کا ہوگیا 

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح 169 پر پہنچ گیا، چار مہینوں میں ڈالر15 روپے 82 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

 آج انٹربینک میں ڈالر8پیسے اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے مہنگا ہوا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

4 ماہ میں ڈالر 15 روپے 82 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، چار ماہ میں ڈالر 152.28 روپے سے بڑھ کر 168.10 روپے کی سطح پر پہنچا ہے۔

 آج انٹربینک کے بعد اوپن بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔