اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ ڈیوٹی ختم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔
انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ کابینہ نے بڑی گاڑیوں سے بھی اضافی کسٹم ڈیوٹی ہٹانے اور ڈیوٹی کی شرح سات فیصد سے کم کر کے دو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آٹو سیکٹر میں مقامی پیداوار کو فروغ دینے اور موجودہ ٹیرف نظام میں پیش آنے والی دشواریوں کو دور کرنے کے لیے ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارشات پر ایس آر او جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائیگی۔
اس کے ساتھ ہیوی کمرشل وہیکل پر بھی اے سی ڈی کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی۔