وزیراعظم کے معاون خصوصی سی پیک خالد منصورنے تسلیم کیا ہے کہ چینی کمپنیاں سی پیک پر حکومتی محکموں اور ان کے کام کی رفتارسے مطمئن نہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چینی سفیر نے انہیں بتایا کہ 3 سال میں سی پیک پرکچھ نہیں ہوا، سی پیک کا بیڑاغرق کردیا گیا۔
خالد منصور نے کمیٹی چیئرمین کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چینی نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ناخوش ہیں.
گوادر میں کام کی پیشرفت اطمینان بخش نہیں، گردشی قرض کے باعث چینیوں کو پچھلی سرمایہ کاری کی ادائیگی نہیں ہورہی۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام چینی کمپنیوں کی فہرست دیں گے جو شکایتیں کررہی ہیں.
آئندہ اجلاس میں ان چینی کمپنیوں کو بلائیں گے، سینیٹ کمیٹی خود تھر اورگوادر کا دورہ کرکے منصوبوں کا جائزہ لے گی۔