اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کردیا۔
تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس2021 کی مد میں کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
حکومت نے ملک کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کردیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس2021 کی مد میں کیا گیا۔
تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔