اسلام آباد:صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5سے 35فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہو گا، ماہانہ 10ہزار روپے تک کے بجلی بل میں 5فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہو گا۔
ماہانہ 10ہزار سے 20ہزار روپے تک کے بل میں 10فیصد ٹیکس ہوگا،آرڈیننس کے تحت ماہانہ 20ہزار سے 30ہزار روپے تک کے بل میں 15فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔
30ہزار سے 40ہزارروپے تک کے بل میں 20فیصد ٹیکس ہوگا، 40ہزار سے 50ہزار روپے تک کے بل میں 25فیصد ایڈوانس ٹیکس ہو گا۔
آرڈیننس کے تحت ماہانہ 50ہزار سے 75ہزار روپے تک کے بل میں 30فیصد ٹیکس ہو گا۔
ماہانہ 75ہزار سے زائد کے بجلی بل میں 35فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں میں ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا۔