موسم سرما کیلئے اضافی بجلی استعمال پر رعایتی ٹیرف منظور 

 اسلام آباد:کابینہ کی توانائی کمیٹی نے موسم سرما کیلئے اضافی بجلی استعمال پر رعایتی ٹیرف کی منظوری دیدی۔

جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کمیٹی نے موسم سرما کیلئے اضافی بجلی استعمال پر رعایتی ٹیرف کی منظوری دیدی جبکہ سردیوں میں گھریلو، کمرشل صارفین کیلئے گیس کی فراہمی کا پیکج منظور کر لیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق بجلی کا رعایتی ٹیرف پیکج یکم نومبر سے 28 فروری تک ہو گا، بجلی کا رعایتی ٹیرف ملک بھر بشمول کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے ہو گا۔

 اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں موسم سرما میں گھریلو صارفین کے گیس ٹیرف سلیب پر نظرثانی کا جائزہ لیا گیا۔

  اجلاس میں مہنگی ایل این جی درآمد کر کے گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے پر تشویش ظاہر کی گئی۔

 اجلاس میں انرجی ایفیشنٹ استعمال کرنے والے آلات کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

 کمیٹی نے انرجی ایفیشنٹ مصنوعات کے فروغ  میں کیلئے شبلی فراز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔

 کمیٹی آئندہ 30 دنوں میں ملک میں انرجی ایفیشنٹ مصنوعات کے فروغ کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

 اجلاس میں وزیر توانائی، وزیر بحری امور، معاون خصوصی توانائی اور سی پیک امور نے شرکت کی