لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست میں عدالت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں اوگرا اوروفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پربوجھ بڑھ گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔