اسلام آباد:وفاقی حکومت نے گھی و کوکنگ آئل کے ساتھ ساتھ اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ٹیکس میں ریلیف دیدیا ہے۔
اسٹیل سیکٹر اور کھانے کے تیل کی سپلائی پر عائد ایک فیصد اضافی ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیونے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ جس کے ذریعے اسٹیل سیکٹر کی مصنوعات کی سپلائی پر عائد ایک فیصد ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اسی طرح گھی اور کھانے کے تیل کی سپلا ئیز پر بھی ایک فیصد اضافی ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے گھی، کھانے کے تیل سمیت اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔