پیٹرولیم مصنوعات پر لگائے گئے سیلز ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کر کے 11.64 فیصد کر دی گئی ہے۔
پیٹرول پر ساڑھے 10 فیصد اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔
ایس آر او کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 11.64 فیصد ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار ہے۔