اسلام آباد:سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی(سی سی پی اے)نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کو بجلی 2 روپے 7پیسے مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کے سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی جبکہ 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نذرہوگئے۔
حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی، ڈیزل پر22 روپے 62 پیسے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی۔
اسی طرح ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔