اسلام آباد:وزارت توانائی نے گردشی قرضے میں 50فیصد اضافے کا اعتراف کرلیا۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ 2018میں گردشی قرضہ 0.7ٹریلین روپے تھا، جو 2021میں بڑھ کر 1.1ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔
پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3سال میں قریباً 50فیصد بڑھا، گیس کے شعبے کی رسدی تسلسل میں تاخیر سے وصولیاں اسکی بڑی وجہ ہیں۔
حماد اظہر نے کہاکہ سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں اضافے کی وجہ ہے۔
پٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو پٹرولیم کمپنیوں پر مشتمل ہے۔