اسلام آباد:نیپرا نے بجلی صارفین کے لئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وزارت توانائی کی درخواست پر فیز ون کی منظوری دے دی۔
فیز ون میں صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے نیپرا کے مطابق 300 سے 700 کے سلیبز کو اسی ٹیرف پر 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔لائف لائن صارفین کو اپ ڈیٹ کر کے 100 یونٹ تک کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل 200 یا اس سے کم ماہانہ یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک محفوظ کیٹیگری بنا دی گئی ہے۔
وزارت توانائی کو فیز 2 اور فیز 3 کے مالی اثرات کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
نیپرا کے مطابق اتھارٹی آزادانہ اور میرٹ پر فیز 2 اور فیز 3 کے معاملات کی جانچ پڑتال کرے گی۔