فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سرور میں خلل کے باعث آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایف آر حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے والوں کے رش کے سبب پورٹل پر دباؤ ہے۔
ایف بی آر سرور میں خلل آنے کی وجہ سے آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیال رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔