پاکستان کی آبادی دنیا کا کتنا فیصد ہے؟

نیویارک: اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کی آبادی 8ارب سے بڑھ گئی ہے، جس میں پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تین فیصد ہے۔

ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس دو ہزار بائیس کی رپورٹ کے مطابق آج دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرگئی جو کہ انسانی ترقی کی راہ میں اہم سنگ میل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2030تک دنیا کی آبادی ساڑھے 8ارب ہو جانے کا امکان ہے۔ جبکہ آبادی 2050میں 9.7ارب اور2100میں 10.4ارب ہوجائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2030تک دنیا کی آبادی ساڑھے 8ارب ہو جانے کا امکان ہے۔ جبکہ آبادی 2050میں 9.7ارب اور2100میں 10.4ارب ہوجائے گی۔

اعدادو شمار کے مطابق عالمی آبادی کو 7ارب سے 8ارب ہونے میں 12سال لگے۔ تاہم آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی کے باعث آبادی کو 8 سے 9 ارب ہونے سے 15سال لگیں گے۔

پاکستان کا حصہ

ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس کے مطابق پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تین فیصد ہے اور یہاں شرح پیدائش 3.6 فیصد ہے، پاکستان ان آٹھ ملکوں میں سے ایک ہے جہاں 2050 تک دنیا کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ موجود ہوگا۔

اہم ترین اعدادوشمار

اندازے کے مطابق 2037 میں دنیا کی آبادی 9ارب ہو جائے گی۔ دنیا کی 8 ارب آبادی کا نصف حصہ ایشیا میں ہے۔ ایشیائی ممالک چین اور بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہیں۔ دونوں کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے۔پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تین فیصد ہے.اقوام متحدہ کی جاری رپورٹ |  Population - Reportچودہ سو چھبیس ملین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے جبکہ بھارت کی آبادی اس سے صرف تھوڑی سے کم 1412ملین ہے، تاہم چین کی آبادی میں اضافے کی شرح بہت کم ہوچکی ہے جس کے باعث 2023 میں بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس کے مطابق دو ہزار پندرہ سے بیس کے درمیان دنیا میں پیدائش کی کل تعداد 140ملین جبکہ 2040 سے 2050 کے درمیان دنیا کی آبادی 141 ملین بڑھنے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کی کل آبادی پہلی بار 1804 میں ایک ارب پہنچی تھی جبکہ 123 سال بعد 1927 کو دو ارب جبکہ 1960 میں 3 ارب پہنچی تھی۔

انیس سو چوہتر میں دنیا کی آبادی نے 4 ارب کا ہندسہ عبورکیا ، صرف 13 سالوں کے درمیان دنیا کی آبادی 5 ارب تک جاپہنچی، اس کے بعد 1999 میں دنیا کی آبادی 6 ارب اور بارہ سال بعد یعنی 2011 میں سات ارب تک جاپہنچی۔

اس سنگ میل پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ہمیشہ لوگوں کی فلاح وبہبود پر مرکوز ہونی چاہیئے۔