راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی میں لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں، جنہیں ناقص کھانا دیا جا رہا ہے، جس کے باعث پولیس اہلکار پھٹ پڑے۔
ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا، جو وزیر آباد سے نکل کر راولپنڈی پہنچا ہے، اس دوران پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد سکیورٹی پر مامور ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے اہلکار دال اے دال اے، صبح شام دال ہے کے نعرے لگا کر احتجاج کر رہے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن ناقص دال کھلائی جارہی ہے۔
دوسری طرف سی پی او نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور کہاکہ کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، متعلقہ افسران کھانا تقسیم کرنے سے پہلے خود چیک کریں۔