بیجنگ: اس وقت دنیا بھر میں ایک ویڈیو مقبول ہو رہے جس میں بھیڑیں کسی ضرورت کے بغیر مسلسل ایک دائرے میں چکر کاٹ رہی ہیں۔ ابتدائی خبروں کے مطابق بھیڑیں کل 12 روز تک اسی کیفیت کی شکار رہیں۔
دو ہفتے قبل چین شمالی چین کے علاقے کے ایک دیہی فارم میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ بھیڑوں کے غلے کے مالک، میاآؤ نے کہا کہ پہلے کچھ بھیڑوں نے دائروں میں گھومنا شروع کیا تو اس کے بعد پورے غلے نے ہی دائرے میں چکر کاٹنا شروع کر دیا۔
پھر ایک وقت ایسا آیا کہ بھیڑیں اچانک رک گئیں لیکن دائرے کی ترتیب برقرار رہی لیکن سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کم وبیش 12 روز تک بھیڑیں ایک گول دائرے میں گھومتی رہیں اور کچھ نے تو رکنے سے انکار کردیا۔
اس میں کل 34 بھیڑیں شامل تھیں اور اب تک سمجھا نہیں جاسکا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ جانوروں کے ماہرین کا خیال ہے کہ لسٹریوسِس نامی ایک بیکٹیریائی بیماری سے بھی جانور گول گول گھومنے لگتے ہیں۔ اس میں دماغ کی ایک طرف اندرونی سوزش پیدا ہوتی ہے۔ اکثر حالت میں جانور ایک جانب سے مفلوج بھی ہوجاتا ہے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ ٹام کروز کی فلم مشن امپاسیبل میں بھی دیکھا گیا تھا جب وہاں بھیڑوں نے گول گھومنا شروع کر دیا تھا۔ اس دوران فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔a