انگلش کرکٹر جیمز اینڈریسن پاکستان میں کیے جانیوالے بہترین استقبال سے خوش

انگلش کرکٹر جیمز اینڈریسن کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جیمز اینڈرسن نے کہا کہ پاکستان میں بہترین استقبال کیاگیا، دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پچ کے معاملے میں اتنا بہتر تجزیہ نہیں دے سکتا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر آئے ہیں۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم ایک فریش مائنڈ کے ساتھ پاکستان آئے ہیں، پاکستان میں مختلف اورچیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملےگا، ابھی نہیں کہہ سکتاکہ ریورس سوئنگ اہم کردار اداکرسکتی یا نہیں۔

نسیم شاہ جیمز اینڈرسن کے معترفر
دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جیمز اینڈرسن کی تعریف کی۔

نسیم نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے، وہ ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ہیں،  ان کی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے،  ان کو وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں بولنگ کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔