پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشن بھی سست روی کا شکار ہیں۔
انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ پر پیغامات ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔