معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی سابق سی ای او سوزن ووجکی 56 سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوزن ووجکی گزشتہ 2 سالوں سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا، رپورٹ کے مطابق ان کی موت 9 اگست کو ہوئی، انہوں نے سوگواروں میں شوہر اور 5 بچوں کو چھوڑا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون سوزن ووجکی نے یوٹیوب کی مالک کمپنی گوگل کے ساتھ بھی ابتدا کام کیا تھا، وہ گوگل کی 16 ویں ملازم تھیں اور جہاں انہوں نے تقریباً 25 سال تک کام کیا۔
واضح رہے کہ سوزن ووجکی نے 9 سال تک یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر رہنے کے بعد 2023 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔