آئی فون 16 کیسا ہوگا ؟ لانچ سے ایک ماہ قبل تصویر لیک

معروف امریکی کمپنی ایپل آئی فون کے نئے ماڈلز ہر سال ستمبر میں متعارف کراتی ہے  لیکن اس کے ماڈل لیکس ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حال ہی میں لیک ہوئی ایک تصویر میں آئی فون 16 کی جھلک دکھائی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے آئی فون16 کا اسٹینڈرڈ ماڈل کیسا ہوگا؟

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق سوشل میڈیا ایپ Reddit پر شیئر کی گئی تصویر آئی فون 16کی ممکنہ ڈمی یونٹس کی ہیں جس میں آئی فون 16 کے عقبی حصے کو دکھایا گیا ہے۔

آئی فون 16 کیسا ہوگا ؟ لانچ سے ایک ماہ قبل تصویر لیک
فوٹو ریڈٹ

تصویر میں آئی فون 16 کے ماڈل کیلئے ٹوکلر آپشن  نمایاں ہے جب کہ کیمرے کو دیکھ کر واضح ہے کہ اسے دوبارہ ری ڈیزائن کیا گیا ہے، لیک تصویر میں آئی فون 16 کیلئے  ٹوکلر آپشن میں وائٹ اینڈ بلیک کلرز واضح ہیں۔

کیپسول کے ڈیزائن پر تیار کیا گیا آئی فون 16کا  عقبی کیمرہ spatial video recordingکو سپورٹ کرے گا، یہ سہولت اس وقت آئی فون 15پرو پر ہی دستیاب ہے۔

تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلیش کو آئی فون 16 کے مرکزی کیمرے سے ہٹادیا گیاہے جوکہ آئی فون کے پچھلے لیکس جیسا معلوم ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سفیداور سیاہ  شیڈ کے علاوہ، آئی فون 16 کو نیلے، سبز اور گلابی رنگوں میں لانچ کیا جائے گا، مزید برآں ایپل اس سال اپنی ڈیوائسز کیلئے مزید  شیڈز کا انتخاب کرے گا۔ 

ماضی کی لیکس کے مطابق آئی فون 16 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے،  آئی فون 16 پرو میکس میں بیزل کا حجم 0.06 انچ سے بھی کم ہوگا۔

آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل سے 2 انچ بڑا ہوگا البتہ یہ نیا فون آئی فون 15 پرو میکس کے مقابلے میں 4 گرام بھاری ہوگا۔