ویڈیوز کی اسکرولنگ جلدی بور کردیتی ہے، تحقیق

ٹورنٹو: حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیوز کے مختصر ٹکروں کو دیکھنا جیسے شارٹس وغیرہ اور ویڈیو اسکرولنگ کرنا بوریت کو بڑھا دیتا ہے۔

1,200  سے زیادہ امریکیوں اور کینیڈین شہریوں پر مشتمل سات تجربات کے نتائج کے مطابق ویڈیوز کے مختصر ٹکڑوں کو دیکھنا یا ان کی اسکرولنگ کرنا لوگوں کو زیادہ تفریح مہیا کرنے بجائے زیادہ بور کردیتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں پوسٹ ڈاکٹریل ریسرچر کیٹی ٹام نے کہا کہ اس طرح کی “ڈیجیٹل سوئچنگ” ایک مکمل ویڈیو کو پورا دیکھنے سے زیادہ جلدی بور کردیتا ہے۔

کیٹی نے کہا کہ اگر لوگ ویڈیوز دیکھتے وقت زیادہ پرلطف تجربہ چاہتے ہیں تو وہ ایک مکمل ویڈیوز پر توجہ مرکوز رکھنے اور ڈیجیٹل سوئچنگ (شارٹس دیکھنے) کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی فلم تھیٹر میں زیادہ اچھے تجربے کے لیے آپ ادائیگی کرتے ہیں کیونکہ زیادہ لطف ایک ہی ویڈیو کو مکمل دیکھنے سے حاصل ہوتا ہے۔

محققین نے کہا کہ اگرچہ سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز دیکھنا ایک عادت بن گئی ہے تاہم اس سے تفریح مہیا نہیں ہوپاتی خاص طور پر جب لوگ اپنے اسمارٹ فون پر کچھ زیادہ ہی وقت گزارتے ہیں۔