کرپٹوکرنسی بطور کرایہ وصول کرنے والا رکشہ ڈرائیور وائرل

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک رکشہ ڈرائیور اپنی گاڑی میں کرپٹو کرنسیوں کو بطور کرایہ قبول کرنے کی وجہ سے وائرل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس اقدام نے کافی شہریوں کو متاثر کیا ہے اور ڈرائیور کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہم کرپٹو کرنسی قبول کرتے ہیں۔ جس کے بعد آن لائن بحث چھڑ گئی ہے۔

کچھ صارفین نے ڈرائیور کے آگے کی سوچنے کی صلاحیت کی تعریف کی جبکہ دوسروں نے اس طرح کے لین دین کے ٹیکس مضمرات کی بھی نشاندہی کی۔

واضح رہے کہ بھارتی قانون کے تحت کرپٹو اثاثوں کی منتقلی سے حاصل ہونے والی آمدنی 30 فیصد ٹیکس کے ساتھ مشروط ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ڈرائیور کے فیصلے کی عملییت پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایک صارف نے مذاقاً کہا کہ وزیر خزانہ ٹیکس وصول کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔