انسٹا گرام پر اب آپ عام تصویری پوسٹس پر ٹیکسٹ کو اسی طرح ایڈ کرسکتے ہیں جس طرح ریلز (ویڈیوز) پر کرتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے ایک لاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا گیا۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب آپ اپنی پوسٹس میں ٹیکسٹ اور تصویری اسٹیکرز کو ایڈ کرسکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ نئے فونٹس بھی فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
اس فیچر کا اطلاق ایک سے زیادہ تصاویر پر مبنی پوسٹس پر بھی ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ اس سے آپ کو اپنا مواد زیادہ تخلیقی اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کا جانیں
اس کے لیے جب آپ پوسٹ کرتے ہوئے گیلری سے تصویر کو سلیکٹ کرتے ہیں تو اس کے بعد ٹیکسٹ بٹن پر کلک کرکے اپنی پسند کی تحریر لکھیں۔
اسی طرح اسٹیکرز کے لیے اوپری دائیں کونے میں موجود گیلری بٹن پر کلک کریں۔
اسٹیکرز کو آپ بدل بھی سکتے ہیں، بس ان پر کلک کریں اور مختلف شکلوں میں تبدیل کردیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے اور بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔