برازیل، ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند

برازیل نے ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کردیا۔

برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا ہے کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برازیلی عدالت نے مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔