گوگل نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے اور آئی ٹی کے شعبے نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے حکومت سے تعاون کا فیصلہ کرلیا،،وزیراعظم سے ملاقات میں گوگل کے صدرنے کہا نوجوانوں کی بڑی آبادی اورتیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کا گوگل جیسی ٹیک کمپنی کے لیے اہم عوامل ہیں، 2026 تک گوگل پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرے گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے گوگل کے ایشیاء پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ کی قیادت میں گوگل کے 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈیجیٹائز یشن کی جانب گامزن ہے۔
اگلے پانچ سالوں میں 25 بلین امریکی ڈالرزکی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے حکومتی منصوبوں کا ذکرکرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی بہتری ریگولیٹری نظام کی بہتری کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، پاکستان کی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کے حوالےسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
آئی ٹی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے سکاٹ بیومونٹ نے کہا کہ گوگل نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے شعبے نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔