کیلیفورنیا: میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سب سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں جس میں خودکشی اور اذیت پسندی سے متعلق مواد کی تشہیر شامل ہے۔
میٹا نے کہا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ اور ٹِک ٹاک کے ساتھ مل کر Thrive کی تشکیل کرے گا جو ذہنی صحت کے مسائل اور خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے والے آن لائن مواد کے وائرل پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میٹا نے اپنی ریلیز میں کہا کہ خودکشی اور اذیت پسندی دماغی صحت کے پیچیدہ مسائل میں سے ہیں جن کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔
ادارے نے کہا کہ ہم اس پروگرام کو مختلف پلیٹ فارمز پر خطرناک مواد کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ترجیح دے رہے ہیں۔
میٹا کے عالمی سربراہ برائے حفاظت اینٹیگون ڈیوس نے کہا کہ یہ دو مسئلے سوشل میڈیا پر خطرناک مواد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دوسری جانب thrive پروگرامں کسی بھی اکاؤنٹس یا افراد کے بارے میں قابل شناخت معلومات شامل نہیں ہوں گی۔