گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کو نئی اے آئی سہولت فراہم کردی

گوگل نے جیمنائی لائیو نامی سروس تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دی گئی ہے۔

جیمنائی لائیو سروس گوگل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سروس سے رئیل ٹائم بات کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

یہ سروس پہلے سبسکرپشن پروگرام کے صارفین کو دستیاب تھی مگر اب اس تک تمام صارفین کو مفت رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ فیچر جیمنائی ایپ سے مختلف ہے جس میں نئی تفصیلات کی وضاحت اور دیگر چیزوں کو دیکھنا ممکن ہے۔

جیمنائی لائیو کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب جیمنائی ایپ میں دیا جا رہا ہے۔

فی الحال اینڈرائیڈ فونز میں اسے انگلش میں استعمال کرنا ممکن ہوگا مگر جلد دیگر زبانوں کی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ جیمنائی لائیو کا انگلش زبان میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور اب اسے مفت استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

کمپنی کے مطابق جیمنائی ایپ میں جیمنائی لائیو پر نظر رکھیں اور اس کی مدد سے نئے موضوعات یا خیالات کی کھوج کریں۔