سائنسدانوں نے ایسا مصنوعی پودا تیار کیا ہے جو فضا کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی پیدا کرسکتا ہے۔
امریکا کی بنگھمٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ پودا تیار کیا۔
انہوں نے پودے کو 5 بائیولوجیکل سولر سیلز اور photosynthetic بیکٹیریا کی مدد سے تیار کیا۔
ابھی یہ پودا محض ایک کانسیپٹ ڈیزائن ہے۔
یہ 5 ایسی تہوں پر مشتمل ہے جو فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی صفائی کے ساتھ ساتھ اتنی بجلی پیدا کرتی ہیں جو ایک بلب کو جلانے کے لیے کافی ہے۔
سائنسدانوں کو توقع ہے کہ مستقبل میں یہ مصنوعی پودا فضائی آلودگی کی روک تھام میں عام پودوں سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔
ماہرین نے دعویٰ کیا کہ یہ پودا چار دیواری کے اندر کی روشنی سے بھی photosynthesis عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو عام پودے نہیں کر پاتے۔
اسی طرح یہ مصنوعی پودا چار دیواری کے اندر کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح میں 90 فیصد کمی بھی لاتا ہے۔