اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز ہفتہ، تین اہم ریکارڈ بن گئے

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ نے 3 اہم ریکارڈ توڑ دیئے، اسٹاک مارکیٹ اس ہفتے 99 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرگئی۔ ساڑھے 7 سال بعد مارکیٹ میں ایک دن میں 45.4 ارب روپے مالیت کے شیئرز کی تجارت ہوئی۔

ایک سال بعد مارکیٹ میں ایک دن میں سوا ارب شیئرز کا نمایاں لین دین ہوا، اس ہفتے مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس میں 3035 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں چار دن تیزی اور ایک دن مندی رہی۔

اس ہفتے ہنڈریڈ انڈیکس 97798 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 311 ارب روپے بڑھکر 12 کھرب 518 ارب روپے ہوگئی۔