واٹس ایپ میں وائس ٹو ٹیکسٹ ٹرانسکرپشن فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2024 کے آخری عشرے میں واٹس نوٹ ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے گیم چینجر ہوگا جو کسی ایسی جگہ پر آڈیو میسج پر سن نہیں سکتے جہاں اردگرد لوگوں کے ہجوم کے باعث شور ہو رہا ہو۔

یہ نیا فیچر واٹس نوٹ کو تحریر یا ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے اور شور والے ماحول میں میسج کو سننے کی بجائے ٹیکسٹ شکل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس نوٹس اس میسجنگ ایپ میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور ایک تخمینے کے مطابق 70 فیصد صارفین وائس میسجر بھیجتے ہیں۔

مگر کئی بار کسی میٹنگ میں شرکت کے دوران، سفر یا شور شرابے والی جگہوں پر واٹس میسجز کو سننا بہت مشکل ہو جاتا ہے اور اس کا حل وائس نوٹ ٹرانسکرپشن فیچر کی شکل میں پیش کیا گیا۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

واٹس نوٹ ٹرانسکرپشن فیچر کواستعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو واٹس ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بھی ضروری نہیں کہ وہ میسج دستیاب ہو کیونکہ اکثر نئے فیچرز تک صارفین کی رسائی کئی ہفتوں میں ممکن ہوتی ہے۔

مگر فیچر دستیاب ہونے پر آپ کو اسے استعمال کرنے کے لیے درج ذیل نکات پر عمل کرنا ہوگا۔

سب سے پہلے کسی ایسے وائس میسج کو پلے کریں جس کو ٹرانسکرائب کرنا چاہتے ہوں۔

جیسے ہی آپ سننا شروع کریں گے یہ فیچر خودکار طور پر کام کرے گا، یعنی وائس میسج کا ٹیکسٹ نظر آنے لگے گا۔

مگر کئی بار اس فیچر کو آپ کو خود سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کرنا پڑسکتا ہے جو سیٹنگز میں چیٹ آپشن میں چھپا ہوگا۔

وائس میسج کا ٹرانسکرائب ٹیکسٹ چیٹ ونڈو کے اندر ہی نظر آئے گا اور آپ اسے آرام سے بھی پڑھ سکتے ہیں تاکہ آڈیو کو دوبارہ پلے نہ کرنا پڑے۔

اس فیچر سے آپ کسی آڈیو میسج میں موجود اہم تفصیلات جیسے پتے، فون نمبر یا کسی تقریب کے وقت کو زیادہ آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں، بس متعلقہ ٹیکسٹ کو کاپی کرکے نوٹس یا کیلنڈر پر پیسٹ کردیں۔