ایپل پر ملازمین کے حوالے سے سنگین الزامات عائد

ایپل پر ایک مقدمہ دائر کردیا گیا ہے جس میں ادارے پر الزام ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے ذاتی آلات اور آئی کلاؤڈ اکاؤنٹس کی غیر قانونی طور پر نگرانی کرتا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہ اور انہیں ملازمت کے حالات پر بات کرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذاتی آلات اور آئی کلاؤڈ اکاؤنٹس کی غیر قانونی طور پر نگرانی کررہا ہے۔

ایپل کے لیے ڈیجیٹل اشتہارات میں کام کرنے والے امر بھکتا کی طرف سے کیلیفورنیا کی ریاستی عدالت میں دائر کی گئی شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی ملازمین کو ذاتی ڈیوائسز پر سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ ایپل کو ان کے ای میل، فوٹو لائبریری، صحت، اسمارٹ ہوم ڈیٹا اور دیگر ذاتی معلومات مل سکیں۔

مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایپل رازداری کی پالیسیاں نافذ کرتا ہے جو ملازمین کو کام کے حالات اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنے اور قانونی طور پر راز افشا کرنے سے روکتی ہے۔

امر بھکتا، جنہوں نے ایپل کے لیے 2020 تک کام کیا ہے، کا کہنا ہے کہ انھیں پوڈ کاسٹ پر اپنے کام کے بارے میں بات کرنے سے روک دیا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے لنکڈ ان پروفائل سے اپنی ملازمت کے حالات کے بارے میں معلومات ہٹا دیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایپل کی نگرانی کی یہ پالیسیاں اور طرز عمل سخت ہے اور اس طرح ملازمین کی جانب سے نقصان دہ راز افشان کرنے، مسابقت، ملازمین کی نقل و حرکت کی آزادی اور تقریر کی آزادی غیر قانونی طور پر روک دی جاتا ہے۔