سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دی گئیں، حکومت نے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔

جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ان میں محمد اسامہ، عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابوبکر، علی شان، محمد شوکت، میاں عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے، اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔