زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل پاکستان سے جوڑنے کا کام جاری، رفتار میں اضافہ متوقع

45 ہزار کلو میٹر طویل زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے کام جاری ہے۔

فرانسیسی کمپنی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی تنصیب کا کام کر رہی ہے۔

اس وقت پاکستان کو 7 کیبلز سے تقریباً 8 ٹیرابائٹس بینڈوتھ دستیاب ہے جبکہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل 2 افریقہ سے پاکستان کو 24 ٹیرابائٹس بینڈوتھ دستیاب ہو گی۔

انٹرنیٹ کیبل کی تنصیب کے بعد انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھے گی جس کے نتیجے میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی رفتار بڑھے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندیوں اور سست روی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کو ’کنٹرول اور سینسر کرنے کی کوشش‘ قرار دیا ہے۔

گزشتہ دنوں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے بھی اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کیا جائے، ایک عرصے سے انٹرنیٹ کو سست کیا گیا ہے۔