ایران میں واٹس ایپ پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری

ایران کی سائبر اسپیس کونسل نے واٹس ایپ پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق سائبر اسپیس سپریم کونسل نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ہٹانے کےلیے متفقہ ووٹ دیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر دو سال سے پابندی عائد ہے۔