فیس بک نے زیادہ پیسے کمانا مزید آسان بنا دیا، نئے مواقع جاری

موجودہ دور میں انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن پیسہ کمانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے، صارفین فیس بُک اور دیگر پلیٹ فارمز سے پیسہ کمارہے ہیں، وہیں اب فیسبک اپنے صارفین کے لیے زیادہ دولت کمانے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

دنیا بھر میں آن لائن بزنس سب سے بڑا ذریعہ آمدنی بنتا جا رہا ہے۔ وہ لوگ جو بڑی بڑی ڈگریاں یا ہنر رکھنے کے باوجود کوئی روزگار حاصل نہیں کر پاتے، اب وہ گھر بیٹھے آن لائن کام کر کے پیسہ کما رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اب فیس بُک پر تخلیق کاروں کے لیے کچھ ایسا کر رہی ہے جس سے انہیں زیادہ پیسہ کمانے کے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔

میٹا کمپنی کی جانب سے affiliate لنکس کو ظاہر کرنے کیلئے ریلز میں یوزر انٹرفیس کے نچلی جانب زیادہ جگہ مختص کر دی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹ پوسٹ میں بھی ان لنکس کو شامل کیے جانے کے لیے نیا فارمیٹ فراہم کیا گیا ہے۔

affiliate لنکس کی بہتر نمائش کے لیے کمنٹ سیکشن میں بھی بہتری لائی گئی ہے، جس سے ان لنکس کو زیادہ دیکھا جا سکے گا۔

اب تک affiliate لنکس کو کیپشن میں یو آر ایل کے طور پر دکھایا جا سکتا تھا،وہیں اب میٹا مخصوص ڈومینز سے affiliate لنکس کے لیے نیا آٹو-ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔