پاکستان میں’گوگل پے‘ رواں سال کے کس ماہ لانچ ہوگا ؟

گوگل پے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے، مارچ 2025 کے وسط تک پاکستان میں باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، گوگل اس پلیٹ فارم کو نومبر 2024 میں ویزا، ماسٹر کارڈ اور مقامی بینکوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے متعارف کرائے گا۔

یہ سروس پاکستانی صارفین کو اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرنے کی اجازت دے گی، جس سے وہ بغیر کسی رابطے کے ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکیں گے۔

اگرچہ ابتدائی طور پر گوگل ایپ کا مقصد صرف contactless ادائیگیاں فعال کرنا ہوگا، لیکن اس میں موجود تمام خصوصیات جیسے لائلٹی کارڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پاسز شروع کے مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لانچ کی تیاریاں جاری ہیں اور کئی بڑے بینکس ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ تکنیکی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، پاکستان کا ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ اس سروس کی حمایت کے لیے تیار ہے، جس میں 133,000 پی او ایس ٹرمینلز موجود ہیں، اور ان میں سے 99 فیصد پہلے ہی موبائل کنٹیکٹ لیس ادائیگیاں سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔