دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز پاکستان کو شکست دے دی۔

تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ بولر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا اسکور 115 رنز پر پہنچا تو اس وقت سلمان علی آغا بھی 15 رنز بنا آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کا اسکور 122 رنز پر پہنچا تو محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر پویلین چل دیے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹر نعمان علی بھی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے 4، کیون سنکلیئر نے 3 اور گداکیش موٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کو جیت کے لیے مزید 123 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز کو 1 وکٹ درکار ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا۔

دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنا لیے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 31 اور کامران غلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔