آسٹریلیا: افغان خواتین کرکٹ ٹیم 3 سال بعد ایکشن میں

افغانستان ویمن کرکٹرز نے تقریباً 3 سال بعد آسٹریلیا میں نمائشی چیرٹی میچ کھیلا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ناہیدہ سپن نے کہا ہے کہ ہم سب اکٹھے ہو کر ٹیم نہیں بنا رہے بلکہ تبدیلی کے لیے تحریک بنا رہے ہیں، اس میچ سے بڑی امیدیں ہیں، افغان خواتین کے لیے کھیل، تعلیم اور مستقبل کے دروازے کھول سکتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کی زیادہ ترین کھلاڑی آسٹریلیا میں پناہ گزین ہیں۔

یہ میچ پہلا موقع تھا جب افغان ویمن ٹیم طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور ملک چھوڑنے کے بعد ایک گروپ کے طور پر اکٹھی ہوئی۔

ٹیم کی نصف ارکان کینبرا میں مقیم ہیں جبکہ باقی کھلاڑی میلبورن میں پناہ گزین کے طور پر آباد ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان ویمن الیون اور کرکٹ وِد آؤٹ بارڈرز الیون کے لیے نمائشی میچ کا اہتمام کیا تھا۔

افغانستان میں خواتین پر کھیلنے کی پابندی ہے۔