پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان اوپننگ نہیں کرسکیں گے۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
گھنٹے کی تکلیف کے سبب دو مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا، ٹریٹمنٹ کے بعد دوبارہ میدان میں آگئے پھر اننگز کے آخر تک فیلڈنگ کی۔
فخر زمان اوپننگ نہیں کرسکیں گے اور فخر زمان کو بیٹنگ کیلئے آنے میں 20 منٹ انتظار کرنا ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور بابر اعظم اوپن کریں گے۔