فخر اور صائم کی کمی محسوس ہوگی، کپتان نے نئی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو سراہا

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ نئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ہم نے نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی شائقین ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اپنی اور ان کی توقعات کے مطابق کرکٹ نہیں کھیلی۔

تاہم، ٹیم میں سینئر کھلاڑی موجود ہیں اور کمبینیشن اچھا ہے۔ ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ اسپینرز کے لیے مددگار ہوگی، جبکہ شاہین اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی بہترین رہی ہے۔

انہوں نے فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی کو محسوس کیا لیکن امید ظاہر کی کہ دونوں جلد صحتیاب ہوکر آئندہ سیریز میں شامل ہوں گے۔