پی ایس ایل سے پہلے اچھی خبر: فخر کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کا آغاز

قومی کرکٹر فخر زمان کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کے باقاعدہ آغاز کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عید کے فوری بعد فخر زمان کی دوبارہ فزیکل اسسمنٹ کی جائے گی، جس کے بعد انہیں بیٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔ اس وقت وہ پی سی بی میڈیکل پینل کی زیر نگرانی ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

فی الوقت، فخر زمان کو مختلف گراؤنڈ ٹریننگ کروائی جا رہی ہے، جس میں مخصوص دورانیے کی رننگ شامل ہے۔ انہیں ڈیپ بریتھنگ اور جینٹل اسٹریچنگ کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ویٹ ٹریننگ سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ پی ایس ایل کے پہلے میچ سے قبل ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ فخر زمان کا ری ہیب 20 فروری سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ہے۔ وہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ان فٹ ہوگئے تھے۔