صائم ایوب صحتیاب، پی ایس ایل میں واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے انجری سے مکمل نجات حاصل کر لی اور ری ہیب مکمل ہونے کے بعد لاہور پہنچ چکے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ان کی فٹنس کو جانچنے کے لیے قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا، جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے۔

یاد رہے کہ جنوری میں صائم ایوب کے ٹخنے میں فریکچر ہوا تھا، جس کے بعد وہ علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔ اب وہ مکمل صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ کرکٹ کے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔