لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے ترانے کے لیے ایک بار پھر معروف گلوکار علی ظفر کو چنا گیا ہے۔ ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا۔
پی ایس ایل کے مداح ہر سال کی طرح اس بار بھی ترانے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں علی ظفر کو نقاب میں دکھایا گیا ہے۔ البتہ ترانے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، مگر جلد ہی اسے ریلیز کرنے کی خوشخبری دی گئی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب علی ظفر نے پی ایس ایل کا ترانہ گایا ہو، وہ ماضی میں بھی کئی مرتبہ اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، اور پچھلے سیزن میں بھی "کھل کے کھیل" ان کی آواز میں پیش کیا گیا تھا۔