سیاحتی شعبے کو کھولنے کیلئے ایس او پیز تجویز کردیئے گئے

اسلام آباد۔وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیاحتی شعبے کو کھولنے کیلئے بھی ایس او پیز تجویز کردیئے گئے۔نیشنل ٹوارزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق ہوٹل میں داخلے سے پہلے کسی بھی فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہوٹل اسٹاف کیلئے ماسک، گلوز اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔

نیشنل ٹوارزم کوآرڈینشن بورڈ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمروں کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اس کے علاوہ کمروں، گیلریوں اورکھانے کی جگہ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔نیشنل ٹوا رزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق کسی سیاح میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً اسے علیحدہ کیا جائے گا۔